یہ عزادار ہیں
روحِ فرشِ عزا یہ عزادار ہیں
سیدہ(ع) کی دُعا یہ عزادار ہیں
بچھ گیا ایک جنگل میں فرشِ عزا
میزبانِ عزا یہ عزادار ہیں
ایسے ماحول میں کتنے لوگ آگئے
سب کے دل کی صدا یہ عزادار ہیں
شکریہ سب کا اہلِ عزا شکریہ
قلبِ اہلِ عزا یہ عزادار ہیں
ختم ہو جائیں گی کل سے یہ رونقیں
اِس لیے غمزدہ یہ عزادار ہیں
سیدہ(ع) اِن کو دیں گی جزا اے ظٓفر
خادمِ کربلا یہ عزادار ہیں
Shayer-e-Inqilaab
Janab Zafar Abbas Zafar